Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی ، روہت شرما نے آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں سخت حریف قرار دیدیا

فتح کے لیے پوری ٹیم کو ایک اکائی کے طور پر بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، بھارتی کپتان

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 3, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی ، روہت شرما نے آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں سخت حریف قرار دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک شاندار اور چیلنجنگ حریف قرار دیا ہے۔

سیمی فائنل سے قبل دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں فتح کے لیے بھارتی ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔روہت شرما نے اسپنر ورون چکرورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لینتھ اور اسپیڈ میں تنوع شاندار ہے اور وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی سست پچوں پر اسپنرز میچ کا فیصلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ورون نہ صرف مخالف بیٹرز کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں بلکہ بڑے میچز میں فتح بھی دلا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی ٹیم نے دبئی کے حالات سے ہم آہنگی کے لیے بھرپور ٹریننگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہوگا لیکن بھارت کو اپنی حکمت عملی پر ثابت قدم رہنا ہوگا۔روہت نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دیگر حریفوں کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دبئی میں تین میچز کے دوران مختلف حالات میں بیٹنگ اور بولنگ کے امتزاج کو آزمایا گیا جس سے ٹیم کو تیاری میں مدد ملی۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا اور فتح کے لیے پوری ٹیم کو ایک اکائی کے طور پر بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

Previous Post

روزانہ چہل قدمی سے صحت بہتر بنائیں اور عمر بڑھائیں، تحقیق

Next Post

پاکستان میں مہنگائی کی شرح فروری میں 1.5 فیصد تک کم، 9 سال کی کم ترین سطح

Next Post
پاکستان میں مہنگائی کی شرح فروری میں 1.5 فیصد تک کم، 9 سال کی کم ترین سطح

پاکستان میں مہنگائی کی شرح فروری میں 1.5 فیصد تک کم، 9 سال کی کم ترین سطح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم