Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان

شائقین کو کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس دیا جائیگا، پی سی بی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 4, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے آنیوالے شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل (بدھ کو) ہونیوالے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے دوران شائقین کو فری افطار کرانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی فتح کی صورت میں فائنل میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

Previous Post

چین کا امریکا کی زرعی مصنوعات پردس فیصد ٹیرف کا اعلان

Next Post

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Next Post
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم