Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 4, 2025
in موسم
0
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مزید بارش و برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مالاکنڈ، ہری پور، صوابی اور مردان میں مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ ایبٹ آباد، چارسدہ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر حصوں میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب وادی لیپہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ برفانی تودے گرنے کے باعث وادی لیپہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ برفباری کے سبب سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات بھی دی گئی ہیں۔

Previous Post

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: لاہور میں شائقین کو مفت افطار کرانے کا اعلان

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم