Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 4, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان

PM

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر بھی توجہ دلائی اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی ایک کمیٹی قائم کی، جو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے قبل تمام ضروری تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سفارش بھی کی جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اور پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 13 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

Previous Post

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Next Post

دورہ نیوزی لینڈ : قومی ٹیم کا اعلان آج، بڑی تبدیلیوں کا امکان

Next Post
دورہ نیوزی لینڈ : قومی ٹیم کا اعلان آج، بڑی تبدیلیوں کا امکان

دورہ نیوزی لینڈ : قومی ٹیم کا اعلان آج، بڑی تبدیلیوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم