Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر کراچی لائے گئے بندر کسٹم حکام کیلئے درد سر بن گئے

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 4, 2025
in پاکستان
0
بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر کراچی لائے گئے بندر کسٹم حکام کیلئے درد سر بن گئے

کراچی: جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقا سے لائے گئے بندروں کو کسٹم حکام کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر  روکے رکھنے کے باعث نیا تنازع کھڑا ہوگیا جب کہ اس دوران 2 بندروں کی موت بھی ہوگئی۔

کسٹمز حکام نے جنوری میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے کراچی لائے گئے 26 بندروں کو تحویل میں لیا تھا لیکن بروقت قانونی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے یہ بندر خود کسٹمز حکام کیلئے مشکل بن گئے ہیں۔کسٹمز ذرائع کے مطابق ایک مقامی کمپنی نے جنوبی افریقا سے 26 بندر درآمد کیے تھے جنہیں کسٹمز حکام نے این او سی جعلی ہونے کی بنا پر  کراچی ائیرپورٹ پر اپنی  تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق بندروں کی شپمنٹ پاکستان لانے سے پہلے دستاویزات کی تصدیق کرنا ائیرلائن کی ذمہ داری تھی جب کہ کسٹمز حکام نے بھی معاملے میں تاخیر کی اور جنوری میں لائے گئے بندروں کو کراچی ائیرپورٹ پر روکے رکھا جس دوران 2 بندر مر بھی گئے۔ذرائع کے مطابق یہ خبر عام ہونے پر کسٹمز حکام نے باقی ماندہ بندر  ایک این جی او کے حوالے کردیے ہیں جب کہ بندر درآمد کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت ان جانوروں کوبرآمد کرنے والے ملک کو واپس بھیجنا ضروری ہے۔

Previous Post

پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال کشیدہ

Next Post

لاہور: خود کے اغوا کا ڈرامہ کرکے دوست کے ذریعے 2 کروڑ تاوان مانگنے والا ملزم گرفتار

Next Post
لاہور: خود کے اغوا کا ڈرامہ کرکے دوست کے ذریعے 2 کروڑ تاوان مانگنے والا ملزم گرفتار

لاہور: خود کے اغوا کا ڈرامہ کرکے دوست کے ذریعے 2 کروڑ تاوان مانگنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم