Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا، ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 6, 2025
in بین الاقوامی
0
جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا، ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب

واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4سالوں میں کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی توکام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس آل گرین کی جانب سے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا گیا۔ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ڈیموکریٹک قانون ساز کو کانگریس سے نکال دیا گیا۔ٹرمپ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے،ایسا ہونا نہیں چاہیے، میری قیادت میں امریکا نا قابل تسخیر ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کو دعوت دیتا ہوں مل کرامریکا کو عظیم بنائیں، معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے کیلیے تاریخی اقدامات کروں گا، معیشت کی بحالی میری ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ سے معاشی تباہی اور افراط ذرکا ڈراؤنا خواب ملا، جو بائیڈن نے انڈوں تک کی قیمت لوگوں کی قوت خرید سے باہر کردی تھی۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے جرائم کا خاتمہ کیا مگر ڈیموکریٹس اس پر خوش نہیں، امریکی عوام کا پیسہ امداد پر ضائع کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ شرح سود میں کمی لائی گئی، بجٹ میں توازن لائیں گے، 5 ملین ڈالر سےگولڈ کارڈ جاری کرینگے جو گرین کارڈ سے بہتر ہوگا، ہم اپنا قرض گولڈ کارڈلینےوالوں کی رقم سے اتاریں گے۔امریکی صدر نے بتایا کہ تبدیلی کی راہ میں حائل بیوروکریٹ کو نکال دیں گے، 6 ہفتے کے دوران تقریباً 100 کے قریب ایگزیکٹو آرڈرپر دستخظ کیے۔امداد کے طور پردیا پیسہ واپس لاکرمہنگائی کم کرنے کیلیے استعمال کریں گے۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ 2 اپریل سے جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا،ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے،کینیڈا کو سبسڈی دیتے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، امریکا میں چیزیں نہیں تیار کریں گے تو ٹیرف دینا پڑےگا،  نئی تجارتی پالیسی سے کسانوں کو فائدہ ہوگا،کوئی مقابلہ نہیں کر سکےگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ4سال میں 21 ملین افراد امریکا آئے، بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی تھی، اقتدارمیں آنے کے بعد امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف اقدامات کیے، ہم غیرقانونی امیگرینٹس کو نکالیں گے، غیرقانونی امیگرینٹس کےخلاف امریکی تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاون کیا جارہا ہے، اس حوالے سے زہریلی نسلی پالیسی ختم کردی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکیسیکو کو امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ روکنا ہوگی۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کینسرکے 15 سال کے مریض لڑکے کو اعزازی سیکرٹ ایجنٹ بنانے کااعلان کیا۔

Previous Post

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ

Next Post

کینیڈا نے بھی امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

Next Post
کینیڈا نے بھی امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

کینیڈا نے بھی امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم