Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کو ٹیکس مقدمات نمٹاکر شارٹ فال پورا کرنے کا پلان دیدیا گیا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 6, 2025
in تجارت
0
آئی ایم ایف کو ٹیکس مقدمات نمٹاکر شارٹ فال پورا کرنے کا پلان دیدیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام پر امید ہیں کہ 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرلیا جائے گا اور اس کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں لانا پڑے گا۔ جون تک 12 ہزار 977 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کیا جائے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس مقدمات نمٹاکر شارٹ فال پورا کرنے کا پلان دے دیا گیا۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ جون تک ہدف پورا کیا جائے گا یا اخراجات میں کٹوتی ہوگی۔

ایف بی آر کو سپر ٹیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ہونے والی اہم سماعت سے امید ہے کہ سپر ٹیکس کی مد میں 157 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں  10 مارچ کو سپر ٹیکس کے حوالے سے اہم ترین سماعت ہوگی۔ 57 ارب روپے سپریم کورٹ اور باقی 100 ارب ہائی کورٹ کے ذریعے ملنے کی توقع ہے۔حکام کے مطابق ونڈ فال پرافٹ ٹیکس میں 99 ڈی شق کے تحت 23 ارب کا ٹیکس وصول کر چکے ہیں، بینکوں میں ایڈوانس ڈیپازٹ ریشو پر ٹیکس سے 72 ارب کا ٹیکس ملا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام پر بھی کام جاری ہے، شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے، وزیراعظم کی عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ٹیکس کیسز کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔واضح رہے کہ بدھ کو مسلسل تیسرے روز آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی، پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے مختلف سماجی اور اقتصادی سروے کی اشاعت پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ نمبرز اور بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پر بھی بات چیت ہوئی۔

Previous Post

کھربوں روپیوں کے قرضے ،ناقص معاشی پالیسیاں

Next Post

آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری،بھارتی بیٹسمین شبمن گِل کا پہلا نمبر برقرار

Next Post
آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری،بھارتی بیٹسمین شبمن گِل کا پہلا نمبر برقرار

آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری،بھارتی بیٹسمین شبمن گِل کا پہلا نمبر برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم