Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا۔

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 6, 2025
in پاکستان, صحت
0
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو بدانتظامی پر عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ گفتگو میں شکایات کے انبار لگا دیئے ، مریضوں کے تیمارداروں نے سرنج اور برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں ، معصوم بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر مریم نواز مزید برہم ہو گئیں۔
مریم نواز نے ہسپتال کے سٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی چیک کرائی، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے انتظامی امور میں بدنظمی پر انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس میو ہسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں،لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں،کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں،جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے، کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ کے دوران ہی میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور میو ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ادویات کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور میو ہسپتال میں ادویات کی100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، مریم نواز نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال میں بدانتظامی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت اور میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔

Previous Post

سندھ حکومت کا تائیکوانڈو چیمپئن ابو ہریرہ کیلئے2 لاکھ انعام کا اعلان

Next Post

ضلع بھرکو محفوظ بنانے کا مشن، ”لیہ سیف سٹی پراجیکٹ” پر کام کا آغاز

Next Post
ضلع بھرکو محفوظ بنانے کا مشن، ”لیہ سیف سٹی پراجیکٹ” پر کام کا آغاز

ضلع بھرکو محفوظ بنانے کا مشن، ''لیہ سیف سٹی پراجیکٹ'' پر کام کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم