Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 6, 2025
in کھیل
0
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان

لاہور : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز  لاہور قلندرز  نے  پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی اواو ثمین رانا نے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کےساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ  کِٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداح کو مدعو کیا گیا ہے۔

عاطف رانا کے مطابق یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے، مقابلے سے لاہور قلندرز اور اس کے پرجوش مداحوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔

لاہورقلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ جدت کو اہمیت دی ہے، کِٹ مقابلے  کے لیے فیشن اسکولوں سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والوں سے درخواست ہے کہ وہ 100 فیصد اصل ڈیزائن پیش کریں۔انھوں نے بتایا کہ مقابلے کے نگران معروف پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنر محمود بھٹی ہوں گے،  محمود بھٹی بہترین ڈیزائنر کے انتخاب میں مدد کریں گے، منتخب کردہ ڈیزائنر عوامی ووٹ کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ کِٹ مقابلہ جیتنے والے کو خصوصی انعام اور  پی ایس ایل ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کا موقع ملے گا، کِٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ سہہ پہر 4 بجے تک ہے۔دوسری جانب سربراہ جیوری محمود بھٹی نے کہا کہ  نواجوان ٹیلنٹ کی رہنمائی اور مدد کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء کے وژن کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

Previous Post

پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

Next Post

امر بیل……حصہ اول

Next Post
امر بیل……حصہ اول

امر بیل......حصہ اول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم