Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے اپنے تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جس پر مختلف کرکٹ شخصیات پہلے ہی آواز اٹھاچکی ہیں لیکن اب فائنل کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹنر نے بھی اس پر بات کی ہے۔

پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اس لیے بھارت کو دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے۔میچل سینٹنر نے کہا کہ ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے، لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، یہ اسکریپ کی طرح ہو سکتی ہے لیکن اس پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے اب زیادہ رنز کریں گے، ابھی ہم رنز کرکے آ رہے ہیں، امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں عام تاثر یہی ہے کہ ٹیموں کا آنا جانا زیادہ رہا، یہ سب چیلنجز کا حصہ ہے، ہم پاکستان اور دبئی میں کھیلے، میرے خیال میں ان دنوں کھلاڑی صورتحال کو سمجھتے ہیں، جب تک آپ میچ کے لیے تیار ہوں تو سب اچھا رہتا ہے۔میچل سینٹنر نے مزید کہا کہ لاہور میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف مقابلہ اچھا رہا، کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کی مضبوط ٹیم کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں اچھا کیا، فائنل کا میچ بہت مختلف ہوتا ہے یہ کھلاڑیوں کو بھی علم ہے، بھارت کے خلاف گروپ میچ کے مقابلے میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری گروپ میچ بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلا تھا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور میں سیمی فائنل کھیل کر گزشتہ روز دبئی پہنچی، اتوار کو فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ دبئی میں ہوگا۔

Previous Post

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

Next Post

ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

Next Post
ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم