Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ حماس سے متعلق گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالر دیے اس لیے چاہتا ہوں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارتکاری کا مرکز بن گیا ہے، سعودی عرب اور روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کررہے وہ دفاع کے مستحق نہیں۔واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Previous Post

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

Next Post

ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان 3 مقدمات میں بری

Next Post
ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان 3 مقدمات میں بری

ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان 3 مقدمات میں بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم