Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان 3 مقدمات میں بری

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in پاکستان
0
ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان 3 مقدمات میں بری

کراچی:وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔

ٹڈاپ کرپشن کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔جج نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمے میں کہا کہ آپ کے خلاف 3 مقدمات کا فیصلہ ہے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جواب میں کہا کہ جی پتہ ہے۔عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی، ملتان یا اسلام آباد؟ یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا آبائی گھر ملتان میں ہے، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد میں ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا تو آپ بتائیں، کورٹ تو کراچی میں ہے، چیئرمین سینیٹ نے جواب دیا کہ پھر کہا جائے گا کہ ان کی جماعت کی سندھ میں حکومت ہے۔عدالت نے کہا کہ گیلانی صاحب آپ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، آپ بس با عزت بری ہیں، آپ کے خلاف گواہی دینے والے اب خود ملزم بن گئے ہیں۔

بعدازاں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔کیس کی سماعت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر 2009 میں یہ کیس بنایا گیا، آج تمام وعدہ معاف گواہ ملزم بن گئے اور ملک سے فرار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے ہی بنایا تھا، ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں، ہم حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے، اتحادی حکومت کو بیک سٹیب نہیں کریں گے، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو مل کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ کل سینیٹ کے ایک اور ممبر کو اٹھا لیا ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت سے کہوں گا ان کو حاضر کریں، کل اگر وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تو پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا ہے کہ میں ہر کام آئین کی کتاب کے مطابق کرتا ہوں، میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں، کل دیکھا کہ بہت سارے ٹاک شوز ہو رہے تھے، پلانٹڈ لوگ بیٹھے تھے، لوگ کہہ رہے ہیں یہ سیر سپاٹا تو کرتے ہیں ہاؤس میں نہیں بیٹھتے، آفیشل دوروں پر جانا ضروری ہے ملک کی بدنامی نہیں کر سکتے۔

Previous Post

ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

Next Post

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

Next Post
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم