Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکاحکم

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in تجارت
0
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکا حکم دے دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے معاملے پر درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسز میں تبدیل کرنے کےلیے فیز آؤٹ پالیسی بنانی چاہیے، الیکٹرک بسوں کی طرف جانا بہت ضروری ہےچاہے اس میں 2، 3 سال کاعرصہ لگ جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کورکشہ مینوفیکچررز  پربھی پالیسی بنانےکاحکم بھی دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو رکشوں سے متعلق پالیسی بنانی چاہیے، رکشوں کو الیکٹرک رکشاز میں کنورٹ کیاجاسکتا ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں کامیابی سےکیاجاچکا ہے، رکشا مینوفیکچررزکو ساتھ ملا کرپلان بناناچاہیےکہ دھواں کیسےکنٹرول کیاجاسکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ صبح میں اسکول جاتےہوئے اور چھٹی کے ٹائم ایک مربوط ٹریفک پلان بنانا ضروری ہے، بڑے اسکولوں کےلیے پارکنگ ایریا لازم ہونا چاہیے، لوگوں کوحکومت کے ساتھ مل کر چلناہوگا، گھرکے آگے صفائی اور خوبصورتی کاخیال کرناہوگا۔

Previous Post

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

Next Post

علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ، ایک وزارت پاس رکھیں گے

Next Post
علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ، ایک وزارت پاس رکھیں گے

علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ، ایک وزارت پاس رکھیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم