Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت کے خلاف فائنل سے پہلے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے میٹ ہنری کی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے مگر میٹ ہنری نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخر میں 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا مثبت بات یہ ہے کہ وہ دوبارہ بولنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

Previous Post

حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

Next Post

لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکاحکم

Next Post
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکاحکم

لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکاحکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم