Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in پاکستان
0
حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔

کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو وزارت پیٹرولیم جبکہ حنیف عباسی کو وزیر ریلوے مقرر کر دیا گیا ہے۔خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو میری ٹائم افیئرز، رضا حیات کو وزارت دفاعی پیداوار اور شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت دی گئی ہے۔ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔مختار احمد ملک کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک رشیداحمد خان وزیر مملکت برائےنیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، عبدالرحمان کانجو وزیر مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز یونٹ جبکہ عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کیا گیا ہے۔  سینیٹر طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کا عہدہ دیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے، کیسو مل کھئیل داس کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی مقرر جبکہ محمد عون ثقلین کو وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔سید توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس جبکہ محمد علی کو مشیر برائے نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ہارون اختر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز  اینڈ پروڈکشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ حذیفہ رحمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ اینڈ کلچر، مبارک زیب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور  اور طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور  ہوں گے۔

Previous Post

ڈینگی کا سیزن آ گیا، بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

Next Post

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

Next Post
چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم