Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈینگی کا سیزن آ گیا، بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 8, 2025
in صحت
0
ڈینگی کا سیزن آ گیا، بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

اسلام آباد: این آئی ایچ نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔
بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا ہے، قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈینگی سے متعلق شہریوں اور محکمہ صحت کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا جا رہا ہے، جس میں ڈینگی کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق بارشوں کے بعد پنجاب، بلوچستان، شمالی علاقوں میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، موسم بہار کے عروج پر ڈینگی ٹرانسمیشن کا آغاز ہوتا ہے، اور وائرس گرم مرطوب موسم میں تیزی سے پھیلتا ہے، اس لیے مون سون سیزن میں ڈینگی بخار کیسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ڈینگی سے متاثرہ مچھر جرثومے کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے، اور یہ وائرس مخصوص مچھر سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے، ڈینگی لاروا صاف کھڑے پانی میں افزائش پاتا ہے، اس لیے ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاروے کی افزائش روکنی ہوگی۔ قومی ادارہ صحت نے اسپتالوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔
دنیا میں چار اقسام کا ڈینگی وائرس پایا جاتا یے، اور سالانہ 50 تا 100 ملین افراد ڈینگی کا شکار بنتے ہیں، ڈینگی کے 1 فی صد مریضوں کی بیماری پیچیدگی اختیار کرتی ہے، یہ وائرس پاکستان کے قریباً ہر علاقے میں پایا جاتا ہے، ڈینگی کی بروقت تشخیص اور علاج پیچیدگی سے بچاتی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق ڈینگی بخار کی پیچیدگی سے شرح اموات میں اضافہ ممکن ہے، علامات میں بخار، گلہ خرابی، جسم اور سر درد، قے شامل ہیں، مریض کو 3 تا 14 روز کے لیے زیر علاج رکھا جاتا ہے، مریض میں خون کے نمونے سے ڈینگی کی تشخیص کی جاتی ہے، ڈینگی کے مریض کو الگ رکھ کر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہے۔
ڈینگی بخار کے پیچیدہ ہونے پر خون کا بہاؤ ممکن ہے، جس میں خون کی نالیاں پھٹنے لگتی ہیں، اور مریض کو پلیٹ لیٹس میں نمایاں کمی کی شکایت ہوتی ہے، مریض کو دوران بخار پانی کی کمی ہو سکتی ہے، اس لیے محلول کا زیادہ استعمال کریں۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں، ڈینگی مچھر عل الصبح، شام کے اوقات میں حملہ آور ہوتا ہے، اس لیے گھروں کی کھڑکیوں، دروازوں پر جالی دار کپڑا لٹکائیں، اور شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں۔
واضح رہے کہ این آئی ایچ کے مطابق 2024 میں ملک میں 28 ہزار 427 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

Previous Post

وزیراعظم کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے ورک فورس کی تربیت پر زور

Next Post

حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

Next Post
حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

حنیف عباسی، مصطفیٰ کمال اور طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم