Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیمپئنز ٹرافی کا وہ انوکھا فائنل جس میں دونوں ٹیموں نے ‘ 2 بار’ بیٹنگ کی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 8, 2025
in کھیل
0
چیمپئنز ٹرافی کا وہ انوکھا فائنل جس میں دونوں ٹیموں نے ‘ 2 بار’ بیٹنگ کی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔ون ڈے فارمیٹ پر کھیلے جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے 9 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل کون جیتے گا اس کا فیصلہ تو اتوار کو ہوجائے گا۔ لیکن اس سے پہلے آج آپ کو چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایسے انوکھے فائنل کے بارے میں بتاتے ہیں، شاید جس کے بارے میں زیادہ تر افراد نہیں جانتے۔اس تحریر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2002 کے اس منفرد فائنل میچ کی بات کی جارہی ہے جس میں دونوں فائنلسٹ ٹیموں نے ‘2 بار’ بیٹنگ کی اورکوئی بھی ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2002 جو کہ سری لنکا میں منعقد ہوئی  تھی۔ ایونٹ کا فائنل  29 ستمبر کو بھارت اورمیزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔کولمبو میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنائے۔سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جے سوریا نے 74 اور سنگاکارا نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری جانب بھارت کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

245 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارت نے 2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 14رنز بنا لیے تھے کہ اچانک شدید بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ کو پھر منسوخ کرنا پڑا اورفیصلہ کیا گیا کہ میچ ریزرو ڈے پر دوبارہ کھیلا جائے گا۔فائنل میں پہلے سے کھیلے گئے 52 اوورز ضائع ہو گئے۔

30 ستمبر کو ریزرو ڈے پرنیامیچ شروع کیا گیا جہاں سری لنکا نے دوبارہ پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔مہیلا جے وردھنے نے 77 اور رسل آرنلڈ نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے 9 اوورز میں 44 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس بار 223 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارت نے 8.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنائے تو ایک بار پھر بارش کی مداخلت کے باعث میچ روک دیا گیا  لیکن بارش نہ تھمی اور بالآخر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا۔

تاہم بھارت اور سری لنکا کو چیمپئنز ٹرافی 2002 کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا اور ٹرافی کے ساتھ 3 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دونوں ٹیموں کے درمیان تقسیم کی گئی۔یہ منفرد صورتحال آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار دیکھنے میں آئی۔

Previous Post

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال مہنگا

Next Post

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار

Next Post
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم