Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کا عندیہ

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 9, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کا عندیہ

پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے ضلعی سطح کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے چند روز قبل ضلعی سطح پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پشاور اب بھی مسائل سے دوچار ہے،  شہرکے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیورج کا نظام تباہ ہے جس کے باعث بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر  پیش کرتا ہے، واٹراینڈ سینٹیشن سروسزکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی اور اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، پشاورکا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا، مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔اس حوالے سے فوکل پرسن وزیراعلیٰ برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم  نے جیو نیوز گفتگو میں کہا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان پرعمل درآمد ہوگا۔

Previous Post

سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ،گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا انکشاف

Next Post

پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار تھی، خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا، نامور بھارتی صحافی

Next Post
پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار تھی، خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا، نامور بھارتی صحافی

پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار تھی، خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا، نامور بھارتی صحافی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم