Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش کی پیشگوئی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 9, 2025
in موسم
0
ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ  اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ماہی گیر، سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

Previous Post

پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار تھی، خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا، نامور بھارتی صحافی

Next Post

برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراونڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا

Next Post
برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراونڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا

برطانیہ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراونڈ تالیوں اور سیٹیوں کی بجائے اذان سے گونج اٹھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم