Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 11, 2025
in پاکستان
0
ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا

اسلام آباد: شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کے ردعمل میں شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کارٹیل کے اس اقدام پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ حکام نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاون تیز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سسٹم کے بعد شوگر سیکٹر میں ٹیکس وصولیوں میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور فروری 2025 میں شوگر سیکٹرسےٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ٹیکس کی مد میں 15 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

Previous Post

کوئٹہ: جعفرایکسپریس پر نامعلوم افراد کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Next Post

ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کر دی: وفاقی وزیر خزانہ

Next Post
ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کر دی: وفاقی وزیر خزانہ

ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کر دی: وفاقی وزیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم