Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 11, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپرملبری کے خاتمے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025 کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پھلدار، سایہ دار اور خوشبودار درختوں کی شجرکاری مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پولن الرجی کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں موجود تمام پیپرملبری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک ایف نائن پارک میں 5,072 جبکہ شکرپڑیاں میں 10 پیپرملبری کے درخت کاٹے جا چکے ہیں، شہر کی سڑکوں اور نالوں کے کنارے سے تقریباً 1,000 پیپرملبری درختوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

شہر میں شجرکاری مہم کے تحت اب تک 10,000 ماحول دوست پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 50,000 نئے پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور میڈیا کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔سی ڈی اے کے 15 ہزار ملازمین بھی اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک ایک درخت لگائیں گےعوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سستے بازاروں میں شجرکاری اسٹالز قائم کیے جائیں گےسی ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر ایسے درختوں کی فہرست جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں تاکہ شہری بھی درست اقسام کے درخت لگانے میں معاونت حاصل کر سکیں۔

Previous Post

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی

Next Post

پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

Next Post
پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم