Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیرکیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 13, 2025
in پاکستان
0
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیرکیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

کراچی: دریائے سندھ پر چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیر کے خلاف سندھ اسمبلی نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز جعفر ایکسپریس پر حملےکی مذمت اور پاک فوج کے شہدا کو سلام پیش کرنے سے ہوا۔دعا کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے چولستان کینال منصوبے کے خلاف قرار داد پیش کی جسے ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی اورآزاد ارکان نے بھی سپورٹ کیا۔قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ1991 کے آبی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ نئے کینالوں کا منصوبہ سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہے، دریائے سندھ میں 6 نہروں کی تعمیر غیر قانونی ہے، سندھ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے، صوبے کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ایسےکسی منصوبےکو منظور نہیں کریں گے، دریاؤں کے مالک وہ لوگ ہیں جو دریا کے ساتھ رہتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے پانی کے معاملے پر تمام اسیٹک ہولڈرز سے بات چیت اور مذاکرات کا مطالبہ کرتا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن، ایم کیو ایم کے علی خورشیدی اور جماعت اسلامی کے فاروق احمد سمیت دیگر ارکان نے بھی دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کو رد کیا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر پورے سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو کراچی میں پانی کہاں سے آئےگا، وفاق ایک گلدستہ ہے، اس میں تمام اکائیوں کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

Previous Post

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی کھلے سمندر میں منفرد انداز میں رونمائی

Next Post

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Next Post
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم