Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف سے مذاکرات:سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی، منی بجٹ بھی نہیں لایا جائے گا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 14, 2025
in تجارت
0
آئی ایم ایف سے مذاکرات:سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی، منی بجٹ بھی نہیں لایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کے لیے میکرو اکنامک اور مالیاتی فریم ورک کو نیچے کی جانب نظر ثانی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو 12.97 ٹریلین روپے سے کم کرکے 12.35 ٹریلین روپے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس سے جی ڈی پی تناسب کے 10.6 فیصد کے ہدف میں کوئی تبدیلی کیے بغیر ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 0.62 ٹریلین روپے کی کمی کی گئی ہے۔ایف بی آر کو پہلے ہی رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 0.6 ٹریلین روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا تھااور اب باقی 4 ماہ (مارچ تا جون) کی مدت میں ماہانہ بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے لیے لازم اور ضروری قرار دیا ہے کہ وہ اخراجات کو متناسب طور پر ایڈجسٹ کرے تاکہ موجودہ مالی سال کے لیے 2.4 ٹریلین روپے کے بنیادی سرپلس کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے جو سالانہ ٹیکس وصولی کے نظر ثانی شدہ ہدف کے پیش نظر طے کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ تحریری طور پر اس بات کی ضمانت دے گی کہ اخراجات کو کم شدہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور ہم نے ایف بی آر کو اس بات پر قائل کیا ہے کہ ہمارا ہدف نامیاتی شرح نمو میں نیچے کی جانب نظر ثانی کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے، معیشت کا حجم اب 123 ٹریلین روپے سے کم کر کے 116.5 ٹریلین روپے کر دیا گیا ہے لہٰذا 10.6 فیصد ٹیکس سے جی ڈی پی تناسب کا مطلب ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کا ہدف 12.35 ٹریلین روپے ہوگا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیداروں نے جمعرات کی شب دی نیوز سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا، پاکستان اور آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پہلے جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں اور پالیسی سطح پر بات چیت جمعہ (آج) کو مکمل ہونے کی توقع ہے۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوزکو بتایا کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف مذاکرات کی تیاری کے لیے ایک ’ماک ایکسرسائز‘ (فرضی مشق) کی جس میں بعض داخلی عہدیداروں نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کا کردار ادا کیا اور ممکنہ سوالات اٹھائے۔عہدیدار کے مطابق، انہوں نے آئی ایم ایف کو قائل کر لیا کہ ابتدائی 8 ماہ میں شارٹ فال کے باوجود ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا جائے حتیٰ کہ پہلے سے طے شدہ ہنگامی منصوبہ، جس میں ودہولڈنگ ٹیکس یا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) میں اضافے کا امکان تھا، بھی پس منظر میں ڈال دیا گیا اور دونوں فریقین نے ایک وسیع معاہدے پر اتفاق کیا۔
اخراجات کے حوالے سے وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں متناسب طور پر کم کیا جائے گا لیکن اس نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کا دعویٰ کیا تاہم، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے اخراجات کی رفتار انتہائی سست رہی جس کی وجہ سے نظر ثانی شدہ بجٹ میں 1.15 ٹریلین روپے مختص ہونے کے باوجود بمشکل 650 سے 700 ارب روپے خرچ کیے جا سکے۔

Previous Post

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی

Next Post

جنوبی وزیرستان لوئر:اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Next Post
جنوبی وزیرستان لوئر:اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

جنوبی وزیرستان لوئر:اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم