Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل شناخت، نادرا نے جدید آئی ڈی کارڈ متعارف کروا دیا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 15, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل شناخت، نادرا نے جدید آئی ڈی کارڈ متعارف کروا دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ متعارف کرا دیا۔

اس موقع پر نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ نادرا کی خدمات شہریوں کو محفوظ اور قانونی شناخت فراہم کرنے کے لیے لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نادرا جدید ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دے کر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نادرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی میٹریلائزڈ کارڈ، پاکستان میں ڈیجیٹل شناخت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ڈیجیٹل تصدیقی نظام بھی متعارف کرایا جائے گا اور اس کے لیے مربوط سیکیورٹی نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

نادرا کے بانی چیئرمین زاہد احسان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے نادرا کی سلور جوبلی پر اس اہم اقدام کو سراہا اور ڈیجیٹل شناخت کے شعبے میں مزید جدت کی ضرورت پر زور دیا۔

Previous Post

ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

Next Post

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Next Post
جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم