Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کا رنگوں بھرا تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا جارہاہے

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 14, 2025
in پاکستان
0
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کا رنگوں بھرا تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا جارہاہے

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ ہولی، جو بہار کے موسم کی آمد کا نشان ہے، ہندوؤں کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے "رنگوں کا تہوار” بھی کہا جاتا ہے۔

ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں، اور دوسرے دن رنگوں سے کھیل کر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہولی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، بالخصوص صوبہ سندھ کے مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد اور تھرپارکر میں ہندو برادری کے افراد کے ساتھ مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی شریک ہو کر رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں۔ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہولی کا تہوار محبت، اچھائی کی فتح اور نئی شروعات کا جشن ہے۔ یہ تہوار ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے اور ہمیں ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔” وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ "رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔”

Previous Post

انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے پر 2 سال کی پابندی عائد

Next Post

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

Next Post
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم