Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس: ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 15, 2025
in پاکستان
0
کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس: ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ائیرپورٹ خودکش بم دھماکے کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا کہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، اور یہ کہ اس نے خودکش حملہ آوار شاہ فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق، ملزمہ نے خودکش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی داخل ہونے میں مدد کی۔

دوسری طرف، ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے سیکیورٹی کی کوئی تحقیقات نہیں کیں اور ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ وکیل نے مزید کہا کہ ملزمہ کے قبضے سے کوئی ممنوعہ مواد یا آئی ڈی کارڈ برآمد نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق، 6 اکتوبر 2024 کو کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی شہریوں پر ہونے والے خودکش حملے میں دو غیر ملکی ہلاک ہوئے تھے۔ ملزمہ گل نساء اور جاوید اس کیس میں گرفتار ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شیئر کریں !

Previous Post

ملک کے مختلف حصوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کی شدت

Next Post

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری

Next Post
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم