Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انسانی سمگلرز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے، کالا دھندا مکمل بند ہونا چاہیے: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
مارچ 16, 2025
in پاکستان
0
انسانی سمگلرز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے، کالا دھندا مکمل بند ہونا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلرز دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا باعث بنے، انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ایف آئی اے اورآئی بی کے افسران کی ملاقات ہوئی،وزیرِ اعظم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ججا گروہ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی اور افسران و اہلکاروں کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔خیال رہے کہ عثمان ججا 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کارروائیوں کے بارے میں بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

ایف آئی اے اورآئی بی افسران سے ملاقات کےد وران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، انسانی سمگلنگ کے مکروہ فعل میں ملوث افراد قیمتی جانوں کے ضیاع اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ادارے اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمہ دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کی سرکوبی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کو قوم کی طرف سے شاباش دیتا ہوں، متعلقہ ادارے انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم کی بیخ کنی کیلئے دن رات محنت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں، یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، پوری قومی انسانی سمگلنگ کیخلاف کارروائی میں اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔

Previous Post

سکول وین کھائی میں جاگری، 2 بچیاں اور 40 سالہ خاتون جاں بحق، 10 زخمی

Next Post

نوشکی: دالبندین روڈ پر بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Next Post
نوشکی: دالبندین روڈ پر بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نوشکی: دالبندین روڈ پر بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم