Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ترک صدر کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in بین الاقوامی
0
ترک صدر کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات کی۔ ترک صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صدر اردوان نے روس یوکرین جنگ خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کی۔

صدر اردوان نے شام میں استحکام کے لیے امریکا ترک مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینا بھی ضروری قرار دیا۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کر سکتے ہیں جس کے بعد روس یوکرین جنگ خاتمے میں حقیقی پیش رفت کی امید ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے روسی صدر سے ملاقات مثبت رہی، یوکرین، روس اختلافات کم ہوئے ہیں،صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے فلسفے سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔امریکی مذاکراتی ٹیم اس ہفتے یوکرین اور روسی وفود سے ملاقات کرے گی۔

یاد رہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔

Previous Post

کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا خوبصورت نظارہ، ویڈیو وائرل

Next Post

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا

Next Post
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم