Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں کرفیو کے نفاد کا اعلان

17 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں کرفیو کے نفاد کا اعلان

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں 17 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹانک نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق زالئی گیٹ سے نیو کیڈٹ کالج وانا، تنائی، سرواکئی، جندولہ، اور کور قلعہ تک راستوں کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حمد وام سے کوٹکئی اور بی بی رغزئی سے جندولہ تک کے راستے بھی بند رہیں گے۔اعلامیے میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زلائی سے کیڈٹ کالج وانا روڈ اور تنائی سے سرواکئی و جندولہ روڈ پر بھی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

کرفیو کا مقصد سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو یقینی بنانا اور علاقے میں ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے۔حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اقدام علاقے میں استحکام لانے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاہم، کرفیو کی غیر معینہ مدت سے متعلق مزید تفصیلات یا اس کے خاتمے کا وقت ابھی واضح نہیں کیا گیا جو صورتحال کے جائزے کے بعد طے کیا جائے گا۔

Previous Post

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب

Next Post

نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی

Next Post

نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم