Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں نئی نہریں بنانے پر منتخب عوامی نمائندے متحد

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in پاکستان
0
پنجاب میں نئی نہریں بنانے پر منتخب عوامی نمائندے متحد

پنجاب میں نئی نہریں بنانے پر منتخب عوامی نمائندے متحد ہیں۔

پاکستان گرین انیشیٹو کے تحت ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے، تاہم پاکستان کو سرسبز اور حقیقی معنوں میں زرعی ملک بنانے کیلئے پانی کی فراہمی اولین شرط ہے۔

پاکستان میں ایک بڑا رقبہ اس لیے بنجر پڑا ہے کہ وہاں پر نہریں نہیں پہنچ سکی ہیں، اب پنجاب میں بنجر علاقوں میں نئے نہروں کے قیام پر کام شروع ہوا ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔

اس حوالے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بشارت ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہمارے پنجاب میں ریگستان اور بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی نہیں پہنچ رہا، پنجاب کا پانی پہلے ہی کم ہے اور وہ بھی سمندر میں جا کر ضائع ہو جاتا ہے، پنجاب کی بہت سی زمینوں کو پانی ملنا چاہیے اور وہ نہروں کے ذریعے ہی ملے گا۔ بشارت ڈوگر نے کہا کہ یہ نہریں بننی چاہیے اس میں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اگر سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی ضرورت ہیں تو وہاں بھی نہریں بننی چاہیے، پانی اگر کسی کام آرہا ہے تو اسے سنبھالنا چاہیے، پنجاب میں نہریں بننی چاہیے اس سے ہمارا وطن خوشحال ہوگا اور ہمارا پنجاب خوشحال ہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر سندھ میں ضرورت ہے تو وہاں پر بھی نہر بننی چاہیے بس پانی ضائع نہیں ہونا چاہیے، پانی سمندر میں جا کر ضائع ہو رہا ہے اور ہم کہتے ہیں نہریں نہیں بننی چاہیے، یہ بننی چاہیے۔نئی نہروں کی تعمیر کے حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسماعیل سیلا کا کہنا ہے کہ اس بار پنجاب میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے نہریں خشک پڑی ہوئی ہیں، میری گزارش ہے کہ نہریں اور ڈیم بنائے جائیں، اگر پانی نہیں ہے تو ملک کا مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب حکومت سے پرزور درخواست کروں گا کہ ملک کو سرسبز رکھنے کیلئے پانی بہت ضروری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میری اس درخواست پر پنجاب کی حکومت ضرور عمل کرے گی۔اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر گجر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں، بدقسمتی سے ہم وقت کے ساتھ ساتھ ڈیم نہیں بنا سکے، ہم دنیا میں ایک زرعی ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر ہماری زراعت ٹھیک نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے ترقی نہ کرنے کی سب سے وجہ یہ ہے کہ ہم پانی کی کمی کا شکار ہیں، ہمیں نئے ڈیم بنانے چاہیے ، پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر پڑی ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان میں زیادہ سے زیادہ نہروں کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے، نہروں سے ہم ان علاقوں میں زراعت کو فروخت دے سکیں گے جو پانی کی کمی کی وجہ سے بنجر ہیں۔

Previous Post

منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، تربیلا ڈیم صرف 2 فٹ کی دوری پر

Next Post

مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس

Next Post
مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس

مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم