Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئندہ بجٹ میں ملازمین کی پنشن،تنخواہیں بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں: وزیر خزانہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 17, 2025
in کالم
0

اسلام آباد:وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانےکی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن بڑھانے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، البتہ ملازمین کےلیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کےدوران غیرملکی قرض اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جون 2023 تک غیرملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126141 ملین ڈالرزتھی، یہ غیرملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.03 فیصد ہے۔

وزارت تجارت نے بھی گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جبکہ اس عرصے کے دوران 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔

Previous Post

قومی ٹیم نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

Next Post

وزیرستان میں دوسرے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

Next Post
وزیرستان میں دوسرے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

وزیرستان میں دوسرے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم