Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح

Web Desk by Web Desk
مارچ 18, 2025
in کھیل
0
شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح

ڈونیڈن:میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لیںڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین ایک اور جیمی نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلے باز ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے جبکہ مچل ہے 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گرگئی، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری، کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری، جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی سکواڈ میں سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عبدالصمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
کیوی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی اور ذکارے فوکس مشتمل ہے۔

Previous Post

ثابت ہوگیا وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے: خواجہ آصف

Next Post

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس شروع، سیاسی و عسکری قیادت شریک

Next Post
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس شروع، سیاسی و عسکری قیادت شریک

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس شروع، سیاسی و عسکری قیادت شریک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم