Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم نواز کا دو سال سے کم عمربچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کیلئے آغوش پروگرام کا آغاز

Web Desk by Web Desk
مارچ 18, 2025
in تجارت, صحت
0
مریم نواز کا دو سال سے کم عمربچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کیلئے آغوش پروگرام کا آغاز

آغوش پروگرام کے تحت دو سال سے کم عمربچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23ہزار روپے ملیں گے۔جن اضلاع میں آغوش پروگرام کا آغاز کیا گیا ہےان میں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”آغوش“پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 13 اضلاع میں نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت، مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزار، جبکہ بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لیے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ”آغوش“ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔

مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ”آغوش“ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی

حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر1500 روپے ملیں گے، ٹوٹل رقم 6ہزار روپے دی جائے گی

”آغوش“پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزارروپے کاتحفہ ملے گا

پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے

پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیئے جائیں گے

”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4ہزار روپے ہر بار 2ہزارروپے دیئے جائیں گے

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر بھی قائم

صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی۔ مریم نوازشریف

ہسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مریم نوازشریف

سرکاری وسائل پرپسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔ مریم نوازشریف

ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے۔ مریم نوازشریف

پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف

”آغوش“ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔ مریم نوازشریف

Previous Post

شادی کا معاشی خودمختاری سے تعلق نہیں، بیٹا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ جسٹس منصور

Next Post

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر سخت ردعمل

Next Post
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر سخت ردعمل

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان کے بھارتی دعوے پر سخت ردعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم