Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان

Web Desk by Web Desk
مارچ 19, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان

امریکا کی جانب سے ایک بار پھر یمن میں کئی مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

حوثی میڈیا کے مطابق صنعا،الحدیدہ سمیت امریکا نے یمن کے 10 مقامات پر حملے کیے، شہر سعدہ میں گورنریٹ کو نشانہ بنایا گیا۔حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب جنگ میں غیر جانبدار رہیں، غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت ختم نہیں ہوئی تو اسرائیل پر حملوں میں اضافہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند گھنٹے قبل یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل بھی داغا گیا تھا۔

یمنی حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر حملوں کا جواب یمن سے دیا جائے گا۔اس سے قبل16 مارچ کو امریکا نے یمن پر فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا تھاکہ یمن میں مقاصد کے حصول تک مہلک ہتھیاروں کا استعمال جاری رہےگا۔

واضح رہے یمن کے حوثی باغی فلسطین کی حمایت میں یمن کی ساحل کے قریب سے گزر کر اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں جبکہ غزہ جنگ کے دوران حوثیوں نے اسرائیل پر براہ راست میزائل حملے بھی کیے تھے۔

Previous Post

غزہ پر فوجی کارروائی آغاز ہے، جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے حملے کرتے رہیں گے:نیتن یاہو

Next Post

لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز سے باہر ہوگئے

Next Post
لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز سے باہر ہوگئے

لیونل میسی انجری کے باعث ورلڈ کپ کوالیفائرز سے باہر ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم