Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہے تو عمران کی پیرول پر رہائی کیلئے غور ممکن : رانا ثنا اللہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in کالم
0
پی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہے تو عمران کی پیرول پر رہائی کیلئے غور ممکن : رانا ثنا اللہ

لاہور:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگریہ قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو عمران خان کوپیرول پربلانے کا مشورہ دوں گا، اگریہ پیرول پررہائی سے متعلق درخواست دیتے ہیں تو حکومت اس پر غور کرے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اگرکوئی قومی اتفاق رائے کا حصہ دارنہیں بنتا تو یہ پھر اس کی اپنی چوائس ہے، اس معاملے پر پوری قوم متحد ہے ،پوری دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ کسی بھی عذر کودہشت گردی کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشتگرد انسانی مجرم ہے ، اس کو کسی مطالبے یا جواز سے نہیں جوڑا جاسکتا،جب 27 فروری کو پلواما کا واقعہ ہوا تھا، اس وقت عمران خان جیل میں نہیں تھے ،وہ اس وقت وزیر اعظم ہائوس میں تھے ،اس وقت ساری اپوزیشن دوگھنٹے پارلیمنٹ کے کمیٹی نمبر5 روم میں عمران کا انتظار کرتی رہی۔

عمران خان دس قدم کے فاصلے پر اپنے چیمبربیٹھے تھے ،وہاں آنا انہوں نے گوارہ نہیں کیا،بات یہ ہے کہ یہ لوگ کس کی بات کررہے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ اپنی ذاتی سیاست کو قومی مفاد پر ترجیح دی ہے ،عمران خان نے اب بھی یہی کام کیا ہے اورآگے بھی یہی کام کرینگے ، تحریک انصاف اور عمران خان کو بے گناہ مارے جانے والے شہروں سے کوئی ہمدردی نہیں ، اگر ان کو ہمدردی ہوتی تو اس قسم کا عذر پیش نہ کرتے ،رات کو اچانک ا ن کو کیا ہوگیا ہے کہ آنے سے انکار کردیا۔

عمران کوپیرول پربلانے کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اب یہ وقت گزر چکاہے ،یہ 26ویں ترمیم پربھی مولانا سے اتفاق رائے کرکے دوڑ گئے تھے ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سیاسی محاذ پر سیاسی قیادت کام کرے ۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع ہو چکا ہے ، اس کے اہداف طے ہوچکے ہیں،کس طرح آگے بڑھنا ہے ، کیا تبدیلیاں لانی ہیں،جس سے دہشت گرد ختم ہوں،دہشت گردی کے خاتمے کافیصلہ عسکری قیادت نے کرلیا.

،فوج اپنے محاذ پر پوری طرح ڈٹی ہوئی ہے ،ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے ایسی کوئی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کا اظہار کیا ،مولانا فضل الرحمان کی سیاست پی ٹی آئی کی سیاست سے مختلف ہے ،مولانا فضل الرحمان کا جو موقف ہے وہ قائم رہیں گے ہوسکتا ہے وہ ملین مارچ بھی کریں اور جلسے بھی وہ کریں،لیکن مولانا فضل الرحمان کے عمل اورپی ٹی آئی کی سوچ میں فرق ہے.

انہوں نے مزیدکہا ہے کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمار ے جج صاحبان برعکس اس کے کہ ججوں کے فیصلوں کو بولنا چاہئے ہمارے جج خود ہی بولتے رہتے ہیں،ایسے لگتا ہے کہ وہ عدالت میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کررہے ہوتے ہیں، ان کے ٹکر چینل میں فورا چل پڑتے ہیں،جج صاحبان کو ایسے ریمارکس سے دور رہنا چاہیے ۔چیف جسٹس کو پورا اختیارہے کہ کیس ایک جج سے دوسرے جج کو دیں، حسن نواز کے ٹیکس کے حوالے سے کہا ہے کہ لوگوں کو ٹیکس جمع کروانا چاہئے اور حسن نواز کو بھی چاہئے کہ ٹیکس جمع کروائیں۔

Previous Post

لیپ ٹاپ سکیم انقلابی قدم، آئی ٹی سٹی میں ٹوئن ٹاور اسی سال مکمل ہونگے : مریم نواز

Next Post

اعلیٰ عدلیہ کا احتساب، فوری انصاف کی فراہمی : چیف جسٹس نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی

Next Post
اعلیٰ عدلیہ کا احتساب، فوری انصاف کی فراہمی : چیف جسٹس نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی

اعلیٰ عدلیہ کا احتساب، فوری انصاف کی فراہمی : چیف جسٹس نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم