Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چینی کی قیمت 164 روپے کلو مقرر، 180 تک فروخت ناقابل برداشت کوئی قلت ہے نہ ہوگی : اسحاق ڈار

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in پاکستان, تجارت
0
چینی کی قیمت 164 روپے کلو مقرر، 180 تک فروخت ناقابل برداشت کوئی قلت ہے نہ ہوگی : اسحاق ڈار

اسلام آباد(غزوہ ڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی خوردہ قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ اس کی ایکس مل قیمت 159 روپے فی کلو سے کم ہوگی۔

بدھ کو یہاں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے بعد اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم کہا کہ چینی کی 178-180 روپے فی کلو فروخت ناقابل برداشت ہے

انہوں نے کہا چینی کی ایکس مل قیمت 154 روپے سے 159 روپے ہوگی اور ایف بی آر ایکس ملز پرائس کے مطابق ہی سیلز ٹیکس وصول کرے گا، رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو ایک ماہ میں اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے رمضان کے مقدس مہینے میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ماضی میں کئی اجلاس منعقد کئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی اس سلسلہ ایک ماہ میں اپنی رائے دے گی۔ انہوں نے کہا شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی وجوہات بیان کی ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے کہا ہم ایک مناسب قیمت پر پہنچنا چاہ رہے ہیں جہاں شوگر ملز کو نقصان نہ ہو۔

اسحاق ڈار نے کہا 274 سستے بازاروں میں چینی 130روپے فی کلوفراہم کی جارہی ہے ۔ ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی، ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے جو یکم نومبرسے شروع ہوگا،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ قبل ازیں اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Previous Post

اعلیٰ عدلیہ کا احتساب، فوری انصاف کی فراہمی : چیف جسٹس نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی

Next Post

کازلسٹ منسوخ کرنیکی بجائے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑادیتے : جسٹس سردار اعجاز اسحاق

Next Post
کازلسٹ منسوخ کرنیکی بجائے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑادیتے : جسٹس سردار اعجاز اسحاق

کازلسٹ منسوخ کرنیکی بجائے میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑادیتے : جسٹس سردار اعجاز اسحاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم