Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے: بیرسٹر سیف

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in پاکستان
0
ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا، شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے، لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کیلئے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے، برطانیہ کے سخت قوانین کے باوجود بھی یہ ٹیکس چوری سے باز نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آدھا خاندان لندن میں اور آدھا پاکستان میں ٹیکس چوری میں مصروف ہے، ٹیکس چوری کی وجہ سے پاکستان میں ان کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر سرمایہ کار دیوالیہ ہو رہے ہیں، شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور قومی خزانے کو لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرانا انکا وتیرہ ہے، خزانے کو لوٹ کر لندن اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں، حکمرانی پاکستان میں ہے مگر جائیدادیں بیرون ملک بنائی جا رہی ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی بھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہو سکتے، قوم کرپٹ ٹولے سے نالاں ہیں، ان کے ہوتے ہوئے قومی یکجہتی ناممکن ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب

Next Post

تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Next Post
تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم