Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in کالم
0
تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ کی سہولت لائیں، جو مویشی یہاں پالے جائیں گے ان کو باہر بھیج کر زرمبادلہ کمایا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جیسا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا، اس منصوبے میں ہزاروں گھر بن چکے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ مریم نواز کے سارے منصوبوں سے بزدار کو جوڑا جا رہا ہے، عثمان بزدار اتنے قابل ہوتے تو اپنا تعارف خود ہی کرا لیتے، روڈا کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے تباہ وبرباد کیا، روڈا منصوبے پر تمام صحافیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کینسر کے مریضوں تک کی ادویات بند کر دی گئی تھیں، انہوں نے یہ بھی جھوٹ بولا کہ ایئرایمبولینس لانی ہے، یہ کہتے تھے الیکٹرک بسیں لائیں گے۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سیاسی بونوں اور سیاسی یتیموں کو سمجھ نہیں آتی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نمبر بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے، یہ اپنے لوگوں کا خود سامنا نہیں کر سکتے، موصوف نے جھوٹ پر سارا وائٹ پیپر چھاپ دیا، اپوزیشن لیڈر کو مفید مشورہ ہے جس نے آپ کو یہ چیزیں بھیجیں اس کو بلاک کر دیں۔

Previous Post

ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے: بیرسٹر سیف

Next Post

راکیش روشن کئی برسوں سے سر کیوں منڈوا کر رکھتے ہیں؟ ہدایتکار نے راز سے پردہ اٹھادیا

Next Post
راکیش روشن کئی برسوں سے سر کیوں منڈوا کر رکھتے ہیں؟ ہدایتکار نے راز سے پردہ اٹھادیا

راکیش روشن کئی برسوں سے سر کیوں منڈوا کر رکھتے ہیں؟ ہدایتکار نے راز سے پردہ اٹھادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم