Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ضلع لیہ میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

Web Desk by Web Desk
مارچ 21, 2025
in لیہ
0
عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ضلع  لیہ میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع میں پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر جی او آر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گرینڈ تقریب منعقد کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے جی او آر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

مجموعی طور پر بیک وقت 36 سو پودے لگائے گئے۔ جبکہ ماچھو فاریسٹ رینج میں 21 ہزار سے زاید پودے لگائے گئے۔شجرکاری تقریب میں یونیورسٹی آف لیہ کے طلبہ، مدارس کے طلبا اور شہریوں، میڈیا نمائندگان نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، سابق پارلیمنٹیرینز صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، عبد الشکور سواگ، چیف کنزرویٹر جنگلات جنوبی پنجاب محمد نواز سندیلہ، امجد ندیم رونگھہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحول کو خوبصورت اور سازگار بناتے اور زمین کے حسن کو بڑھاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات ایک سنجیدہ مسئلہ بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ موسمی تغیرات سے بچنے اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے جنگلات ناگزیر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بھی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ گرین پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔

محکمہ جنگلات اور تعلیمی و سرکاری ادارے مہم کے دوران پودے لگانے کا ٹاسک پورا کریں۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد ملک نے کہا کہ درخت صدقہ جاریہ ہیں۔ہر شہری اپنے حصے کا پودا لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز پاکستان دیا جا سکے۔ درخت اور پودے ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پودے اور درخت زمین پر ہماری آکسیجن کا ذریعہ ہیں۔ تریب سے اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر، صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور چیف کنزرویٹر جنگلات جنوبی پنجاب محمد نواز سندیلہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ محکمہ جنگلات شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ جنوبی پنجاب میں پودوں اور درختوں کے پروان چڑھنے کی بہترین فضاءہے۔

ضلع لیہ میں 9 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ضلع میں اب تک 3 لاکھ سے زائد پودے ووڈ لاٹ میں لگائے جا چکے ہیں۔ عوام پودے لگانے اور درختوں کی چوری روکنے میں کردار ادا کرے۔ نسل نو کو پر فضاءماحول فراہم کرنے کے لئے درخت لگانا اور اس کی آبیاری ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض الطاف شاہ نے انجام دئے۔ تقریب کے اختتام پر شجرکاری کی گئی اور شرکاءنے اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے۔ اسی طرح ایم سی لیہ اور کروڑ میں بھی شجر کاری کی گئی

Previous Post

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی: وزیر خزانہ

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع میں پودے لگائے گئے۔

Next Post
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع میں پودے لگائے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع میں پودے لگائے گئے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم