Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، لاہور سے گرفتارخودکش بمبار کے تفتیش میں اہم انکشافات

Web Desk by Web Desk
مارچ 22, 2025
in پاکستان
0
افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، لاہور سے گرفتارخودکش بمبار کے تفتیش میں اہم انکشافات

پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔
سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین نام سے ہوئی۔

دوسری جانب لاہور برکی سے گرفتارخود کش بمبار شمس اللہ نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی اور ٹریننگ کے بعد کالعدم جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے چمن کے راستے پاکستان بھجوایا، قاسم خراسانی پولیس لائنزپشاوراور لاہورمیں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دوران ٹریننگ گرفتار خودکش بمبار کو نشے کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا، سہولت کارعلی نے خودکش بمبار کو 3 دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی جبکہ سہولت کارعلی کی گرفتاری کےلیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ چندروز قبل برکی کے علاقے سے سی ٹی ڈی نے خودکش بمبار شمس اللہ کو گرفتارکیا تھا۔

Previous Post

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگردگرفتار

Next Post

کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ پر ڈبل سوای پر پابندی، جلوس کی گزرگاہ کنٹینر لگا کر بند

Next Post
کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ پر ڈبل سوای پر پابندی، جلوس کی گزرگاہ کنٹینر لگا کر بند

کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ پر ڈبل سوای پر پابندی، جلوس کی گزرگاہ کنٹینر لگا کر بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم