Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب پر پیغام

Web Desk by Web Desk
مارچ 22, 2025
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ توانائی اور پانی کا تحفظ پاکستان کےمستقبل کے لیے ناگزیر ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ پائیدار ترقی کے لیے فوری اورمؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےارتھ آور اور عالمی یوم آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور ماحولیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید وقت کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کی بچت اور کاربن اخراج میں کمی کے عزم کی علامت ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں، محفوظ مستقبل کے لیے بجلی اور ایندھن کی بچت کے ساتھ قابل تجدید توانائی کا فروغ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے توانائی اور ایندھن بچانے والے آلات کے استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ پر زور دیا۔صدر زرداری نےکہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نےآبی ذخائر کےتحفظ،پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ،ڈرپ ایریگیشن سسٹم، بارش کے پانی کو محفوظ اور پانی کے ضیاع کو روکنے پر زور دیا۔

Previous Post

سرگودھا ؛ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،متعدد زخمی

Next Post

23مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا

Next Post
23مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا

23مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم