Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان کیلئے پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
افغانستان کیلئے پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات

افغانستان کیلئے پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے ہائی لیول روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کابل میں افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور اعلیٰ سطحی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، اسلام آباد اور کابل کے درمیان روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔محمد صادق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت پر 3 روزہ دورے پر کابل میں موجود ہیں، جہاں وہ افغان حکام کے ساتھ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی نمائندہ خصوصی 21 سے 23 مارچ تک کابل کے سرکاری دورے پر ہیں اور اس دوران افغان عبوری حکومت کے حکام سے سفارتی روابط اور مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم بارڈر 20 دن سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد گزشتہ روز کھول دی گئی تھی، جس سے پیدل آمد و رفت کا بھی آج سے آغاز ہوگیا ہے۔یاد رہےکہ قبائلی جرگے نے متنازع تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا، افغان جرگہ نے 17 مارچ تک سرحد کھولنے کی مہلت مانگی تھی۔

Previous Post

عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کیلئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

Next Post

صدر مملکت نے دو نئے لاء افسران کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

Next Post

صدر مملکت نے دو نئے لاء افسران کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم