Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد: یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد: یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد: یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے، صدر مملکت آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، یوم پاکستان پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی کی دعاؤں سے ہوگا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Previous Post

ماہ رمضان المبارک اور جمعۃ المبارک دونوں مسلمانوں کے لیے بے حد مقدس اور بابرکت اوقات ہیں

Next Post

عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے :بیرسٹر عقیل

Next Post
عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے :بیرسٹر عقیل

عید کے بعد وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے :بیرسٹر عقیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم