Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے سے پاکستانی بولرز خوش

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in کھیل
0
تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے سے پاکستانی بولرز خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی ختم ہونے کو بولرز کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےکووڈ 19 کے دوران بال چمکانے کے لیےتھوک پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد گزشتہ 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال تھوک کی بجائے پسینے سے چمکاتے ہیں تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ’پابندی کی وجہ سے بال کو سب بولرز پسینے سے چمکاتے ہیں لیکن تھوک سے بال جلدی چمکتا ہے، اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے اچھے طریقے سے بال چمکے گا لیکن اس کے باوجود بولنگ اچھی کرنا ہوگی کیوں کہ صرف بال چمکنے سے بہترین بولنگ نہیں ہو گی‘۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اس پابندی کے ختم ہونے سے زیادہ فرق تو نہیں ہوگا لیکن ریورس کے لیے ایک طرف سے گیند زیادہ پرانا نہیں ہوگا‘۔فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے بتایا کہ’ بال پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا‘۔آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ ’کووڈ کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی پابندی لگی، پسینے کی نسبت تھوک سے جلد اور زیادہ بال چمکتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ پہلے جیسی بولنگ نہیں ہورہی اب تھوک کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہوگی جیسے پہلے کرکٹ ہو رہی تھی ویسے ہونا شروع ہو جائے گی‘۔اس کے علاوہ نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید نے کہا کہ’ کووڈ کی وجہ سے تھوک لگانا بند ہوا تو بولرز کو مشکل ہوئی، بال کے دونوں طرف پسینے لگانے سے ریورس ہونا کم ہوگیا تھا، اب اگر اجازت مل گئی تو بولرز کو مدد ملے گی اور ریورس سوئنگ ہو گی‘۔

Previous Post

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق

Next Post

آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا

Next Post
آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا

آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم