Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in تجارت
0
آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے اصولی طور پر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔

آئی ایم ایف نے پراپرٹی خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح، ایف بی آر کی درخواست پر رواں ماہ (مارچ 2025) کا ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف نے اتفاق کیا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ "رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے ایک بڑی اور طویل عرصے سے منتظر پیش رفت میں، حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کر لیا ہے کہ وہ خریدار کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرے۔”

پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعہ کی رات ورچوئل ملاقات ہوئی اور پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) پر اتفاق رائے اور عملے کی سطح پر معاہدے (SLA) کی راہ ہموار کرے گی، جس کا امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک طے پا جائے گا۔
پراپرٹی پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے درخواست کی کہ فروخت کنندہ اور خریدار دونوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس (236C اور 236K) میں کمی کی جائے۔ اب آئی ایم ایف نے صرف 236K کے تحت خریدار کے لیے ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

ادھروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے‘اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کیلئے حتمی کوششیں جاری ہیں ‘مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد اچھی خبر ملے گی ‘بڑھتی آبادی اورموسمیاتی تبدیلی سے معیشت کو شدیدخطرہ لاحق ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد عالمی برادری کی جانب سے 10ارب ڈالر فراہمی کے وعدے میں سے صرف ایک تہائی رقم ہی موصول ہوئی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف سے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ (CRF) کے لیے رجوع کیا ہے اور اس پر مثبت جواب ملا ہے، آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیشرفت سامنے آئے گی۔

Previous Post

تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے سے پاکستانی بولرز خوش

Next Post

خیبرپختونخوا میں بھی مینڈیٹ عوامی نہیں یہ بھی بنایا گیا مینڈیٹ ہے: فضل الرحمان

Next Post
خیبرپختونخوا میں بھی مینڈیٹ عوامی نہیں یہ بھی بنایا گیا مینڈیٹ ہے: فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں بھی مینڈیٹ عوامی نہیں یہ بھی بنایا گیا مینڈیٹ ہے: فضل الرحمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم