Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in کھیل
0
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

ترکیہ کے شہر مناوگت میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس کا ٹائٹل پاکستان کی لیجنڈری ٹینس جوڑی اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے جیت لیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے مینز 45 پلس ڈبلز کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔دوسری جانب پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ مناوگت ترکی میں مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40 پلس ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی، کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے، اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ پر حاوی رہے، اور 6-3 سے فتح حاصل کی۔اعصام نے اپنی جیت سے متعلق کہا کہ میں اس فتح سے بہت خوش ہوں! میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کی طاقت دی’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ فتح قوم کے لیے وقف ہے، یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک خصوصی تحفہ ہے، بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے، اور ملک کے جذبے کو تسلیم کرنے کے لیے یہ ایک عظیم جذبہ ہے’۔

Previous Post

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

Next Post

فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت

Next Post
فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت

فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم