Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا

خوارجی دہشتگردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی، ترجمان پنجاب پولیس

20 سے 25 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس

دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، ترجمان پنجاب پولیس

یوم پاکستان پر پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچے کے کریمنلز اور خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزما رہے

کچے کے کریمنلز کے خلاف رحیم یار خان پولیس کی بڑی کامیابی کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ،پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا،

ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی،20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا،دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا،چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج کی آپریشن کی قیادت، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود ہیں ، مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،

23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے،چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے،پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں،

Previous Post

غلط پارکنگ پرکھڑی گاڑی اٹھانےکی ویڈیو وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Next Post

آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دیکر پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

Next Post
آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دیکر پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دیکر پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم