Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 24, 2025
in بین الاقوامی
0
کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم مارک کارنی نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا، تاکہ اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ میں نے گورنر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کریں اور 28 اپریل کے انتخابات کا اعلان کریں۔ لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر مقابلہ ہوگا

کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹےکا مقابلہ ہوگا۔کینیڈین وزیراعظم نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کٹوتی کی تجویز دی اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کرسکیں، ٹرمپ کے غیر منصفانہ ٹیرف اور تجارتی اقدامات کی وجہ سے ہم بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 14 مارچ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کے تقریباً 10 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوا۔جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر وزیر اعظم کے عہدے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Previous Post

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج

Next Post

آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے

Next Post
آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے

آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم