Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج

Web Desk by Web Desk
مارچ 24, 2025
in پاکستان
0
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی: مصطفیٰ قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا جس کے بعد ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے مطابق ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث نکلا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور پھر وہ پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئیں۔ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھیں، کالزکے ذریعے امریکی شہریوں سے اہم معلومات حاصل کی جاتی تھیں، جس کے بعد امریکی شہریوں سےفراڈ کے ذریعے رقم بٹوری جاتی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق فراڈ کے ذریعے نکالی جانے والی رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان نے 2018 میں اپنا غیر قانونی کال سینٹر قائم کیا،ملزم اپنے کال سینٹر سے فراڈ کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، کال سینٹر کا ہر فرد یومیہ 5 افراد سے جعلسازی کرتا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 3گاڑیاں ہیں جبکہ 5 فروخت کر چکا ہے، ارمغان نےوالد کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کے لیے امریکا میں کمپنی بھی بنائیں۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور پھر ایک ماہ بعد 8 فروری کو پولیس نے مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا تھا جس دوران پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی تھی اور مقابلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزم ارمغان کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے شیراز کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لیجا کر جلا دیا تھا۔

Previous Post

اپنی اور ہیروئن کی عمر میں 31 سال کا فرق، سلمان خان خود ہی بول پڑے

Next Post

کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

Next Post
کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم