Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

Web Desk by Web Desk
مارچ 24, 2025
in بین الاقوامی, کھیل
0
عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ لیکن عرفان پٹھان ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی آل راؤنڈرز کی جانب سے ذاتی رنجشوں کو کمنٹری اور سوشل میڈیا پر لانے سے خوش نہیں تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرفان پٹھان کا چند کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ سال پہلے اختلاف ہوا تھا۔ تب سے وہ کمنٹری ہو یا سوشل میڈیا نام لیے بغیر ان کرکٹرز کا ذکرکرتے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان پرکھلاڑیوں پر طنز کرنے کا الزام لگایا گیا اور یہی ان کی کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنے کی وجہ بنا۔

عرفان پہلے کرکٹر نہیں ہیں جنہیں کمنٹری کی ذمہ داریوں سے ہٹایا گیا ہو۔ 2020 میں سابق بھارتی بیٹر سنجے منجریکر کو ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران رویندرا جڈیجہ پر تبصرے کے باعث بی سی سی آئی نے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا تھا۔اس سے قبل2016 میں معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو بھی آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ہرشا بھوگلے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں کہ میں آئی پی ایل میں کیوں کمنٹری نہیں کر رہا، میں یہ قبول کر سکتا ہوں کہ لوگوں کو میں پسند نہیں ہوں لیکن میں واقعی امید کرتا ہوں کہ اس کی وجہ یہ نہ ہو کہ کرکٹرز کو میری رائے پر شکایت ہو۔

Previous Post

تونسہ: جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

Next Post

پیرس: ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

Next Post
پیرس: ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

پیرس: ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم